Breaking NewsNationalتازہ ترین

مہنگائی کنٹرول کرنے کےلئے سٹیک ہولڈرز کی کمیٹی تشکیل

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مہنگائی کی روک تھام کے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ،تاجر برادری اور سیاسی قیادت سمیت سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، تاکہ تمام سٹیک ہولڈرز باہمی حکمت عملی سے پرائس میکنزم تشکیل دیے سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر اور کمیٹی اراکین شیخ طارق رشید،مجاہد علی شاہ شریک ہوئے ۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ 40 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تھانہ کی سطح پر انسپکشن کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

گھی کی قیمتوں پر حکومت 30 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔

طاہر وٹو نے کہا کہ آٹے کی فراہمی پر تعطل پر 8 فلور ملز سیل بھی کی گئی ہیں، جبکہ کھاد اور آٹے کی سملنگ روکنے کیلئے سخت ناکہ بندی جاری ہے۔

طاہر وٹو نے بتایا کہ اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی ردوبدل پر کڑی نظر ہے۔

منڈیوں سے عام مارکیٹ تک سستی سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں