Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت پاکستان کا قرض 50 ہزار 503 ارب روپے ہو گیا

پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق وفاقی حکومت کا قرض 50 ہزار 503 ارب روپے ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت کا قرض جولائی 2021 سے جولائی 2022 کے دوران 27 فیصد بڑھا، حکومت کا مقامی قرض 31 ہزار ارب روپے ہے، اور ایک سال میں حکومت کا مقامی قرض 16 فیصد بڑھا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق حکومت کا بیرونی قرض 19 ہزار ارب روپے ہے اور ایک سال میں ملک کا بیرونی قرض 49 فیصد بڑھا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے حال ہی میں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے، جس کی پہلی قسط پاکستان کو موصول بھی ہو گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button