سٹیٹ بینک کا طلباء کےلئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے طلباء کے لیے چھ ہفتے کے سمر انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا ہے، یہ پروگرام 24 جون سے 02 اگست 2024 تک کراچی میں ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل پاکستانی/ آزاد کشمیر کے شہریوں کو سمر انٹرن شپ پروگرام میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔
کوالیفائی کرنے کے لیے طلباء کو بیچلر ڈگری پروگرام میں چار میں سے کم از کم دو سال مکمل کیے ہوں گے یا فی الحال ماسٹرز پروگرام میں داخلہ لینا چاہیے۔
اہل مضامین میں اکنامکس، بزنس ایڈمنسٹریشن، پبلک ایڈمنسٹریشن، اکاؤنٹنگ، فنانس، کامرس، ریاضی، شماریات، انسانی وسائل، زراعت، میڈیا سائنسز/ماس کمیونیکیشن، انفارمیشن سسٹمز اور ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
طلباء کے پاس کم از کم %70 نمبر ہونے چاہئیں، جہاں فیصدی سسٹم لاگو ہوتا ہے یا جہاں جی پی اے سسٹم لاگو ہوتا ہے وہاں کم از کم 4.00 میں سے 3.00 یا 5.00 سی جی پی اے میں سے 4.00 ہونا ضروری ہے۔
درخواست دہندگان کو پروگرام کے لئے درخواست دینے کے وقت ان ضروریات کو پورا کرنا ہوگا۔ آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری 2024 ہے۔ شارٹ لسٹ کیے گئے طلباء سے 15 مارچ 2024 تک رابطہ کیا جائے گا، اور انہیں آخری سمسٹر کے آفیشل ٹرانسکرپٹ، /درست پاکستانی پاسپورٹ اور ڈومیسائل کے ساتھ ایک پاسپورٹ سائز تصویر کی اسکین شدہ تصدیق شدہ کاپیاں جمع کروانی ہوگی۔




















