ویمن یونیورسٹی ملتان میں جدید کمپیوٹر لیب کو فعال کردیا گیا
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان میں جدید کمپیوٹر لیب کو فعال کردیا گیا یہ لیب شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں قائم کی گئی ہے۔
لیب کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں جبکہ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان ، ڈائریکٹر کمپیوٹر سائنسز ڈاکٹر خدیجہ کنول اور دیگر چیئرپرسنز بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ آج ویمن یونیورسٹی میں جدید کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی سے آراستہ لیبارٹری قائم کردی گئی جو اس وقت جنوبی پنجاب کے کسی تعلیمی ادارے میں نہیں ہے، اس کا مقصد یونیورسٹی کے اندر تحقیق، سیکھنے اور اختراع کو بڑھانا ہے۔
ہم یونیورسٹی کی طالبات کو سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں، کمپیوٹر سائنس میں سیکھنے اور تحقیق کے لیے بہترین وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کمپیوٹر سائنسز ڈاکٹر خدیجہ کنول نے ٹیکنالوجی کے کردار پر روشنی ڈالی اور کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ میں میں کمپیوٹیشنل ریسرچ اور تعلیمی حصول کے لیے تیار کردہ جدید ترین کمپیوٹرز کے بارے میں بتایا، انہوں نے کہ ہمارے کمپیوٹر 13 جنریشن ہیں، بڑی ایل سی ڈی کے ساتھ ان کمپیوٹر کی سٹوریج 512 گیگا بائٹس ہے، ان جدید کمپیوٹنگ سسٹمز کا حصول یونیورسٹی کے وژن مطابق ہے تاکہ طالب علموں کو پروگرامنگ، ڈیٹا تجزیہ، اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کا تجربات کرسکیں۔ یہ لیبز باہمی تعاون پر مبنی منصوبوں، ورکشاپس اور تحقیقی اقدامات کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کریں گی، کمپیوٹر سائنس میں نئے محاذوں کو تلاش کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔
بعد ازاں وائس چانسلر نے لیب کا افتتاح کیا۔