Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان میں جدید ایگزامینیشن کنٹرول روم کا افتتاح

عامر کریم خاں نے امتحانات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے تعلیمی بورڈ ملتان میں جدید ایگزامینیشن کنٹرول روم کا افتتاح کر دیا۔

اس اقدام کا مقصد امتحانی نظام کو مؤثر نگرانی کے تحت لانا اور نقل کے رجحان کا مکمل خاتمہ یقینی بنانا ہے۔

کمشنر نے بتایا کہ ملتان ڈویژن کے 31 حساس امتحانی مراکز کی براہ راست مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے جبکہ 196 کیمروں کے ذریعے امتحانی عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ یہ تمام کیمرے لاہور بورڈ اور صوبائی سطح پر بھی منسلک ہیں، جس سے ڈبل مانیٹرنگ کا مؤثر نظام فعال ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ ایگزامینیشن کنٹرول روم کے قیام سے شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور نقل کے مکمل سدباب کیلئے سخت نگرانی اور فوری کارروائی کا نظام نافذ کیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی مراکز میں میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نئی نسل کے مستقبل کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

سیکرٹری بورڈ کے مطابق کنٹرول روم میں 20 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں سے 13 شکایات سننے جبکہ دیگر مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ شہریوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن 9210014، 9210027 بھی جاری کی گئی ہے جہاں شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔

مزید برآں، سپرنٹنڈنٹ بورڈ اشفاق احمد کو کنٹرول روم کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے تاکہ نظام کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button