Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

شماریات کا عالمی دن : ویمن یونیورسٹی میں سیمینار اور پوسٹرسازی کے مقابلوں کا آغاز

دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں شماریات کا عالمی دن منایاگیا ۔

اس سلسلے میں کچہری کیمپس میں شعبہ شماریات کے زیر اہتمام سیمینار اور پوسٹرسازی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔

سیمینار کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں۔

سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک عالمی یوم شماریات مناتے ہیں تاکہ علمی مطالعات میں اعدادوشمار کے استعمال کے ساتھ شہری کاروبار اور معاشرے کی ترقی کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔

یہ عام طور پر تسلیم کیا جاتا ہے کہ اعداد و شمار کسی بھی معاشرے کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔ اعداد و شمار کا عالمی دن معاشرے کو فائدہ پہنچانے والے ڈیٹا کی وسیع مقدار کا جائزہ لینے، جمع کرنے اور سمجھنے کے عمل کو اعزاز بخشتا ہے۔

شماریات کے عالمی دن پر، اقوام شماریاتی انتظامیہ کو مربوط کرنے اور معلومات کے مجموعے میں مزید کوششیں کرنے کے لیے ایک ساتھ بنتی ہیں۔

حالیہ برسوں کے دوران طلباء کی بڑی تعداد ’شماریات‘ (Statistics) کی تعلیم حاصل کرنے لگی ہے، جس کی وجہ دورِ حاضر میں اس شعبہ کی اہمیت کو ہر سطح پر تسلیم کیا جانا ہے۔

کسی بھی شعبے میں شماریات کی اہمیت کو سمجھے بغیر تیزرفتار ترقی ممکن نہیں، نہ ہی کوئی تحقیق شماریات کے بغیر مکمل کی جاسکتی ہے۔

فوکل پرسن ڈاکٹر طاہرہ قاسم نے کہا کہ کسی ملک کی اقتصادی ترقی میں بھی شماریات کا کردار نہایت اہم ہے۔ اگر حکومت کے پاس اعدادوشمار نہیں ہوں گے تووہ بجٹ بھی نہیں بناسکتی۔ یہی وجہ ہے کہ قومی سطح پر مناسب فیصلوں اور کامیابی کا دار و مدار درست اعدادوشمار پر منحصر ہے۔

شماریات کا عمل جس قدر سہل اور آسان ہوگا، ملک کی ترقی کے امکانات اتنے ہی زیادہ روشن ہوجائیں گے۔

بعدازاں پوسٹرسازی کے مقابلے بھی ہوئے جس میں پوزیشن حاصل کرنےو الی طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے ماڈلز کو بھی سراہا۔

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب اور تمام شعبوں کی چیئرپرسنز اور طالبات بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button