Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں سٹیم کے مقابلے 25 نومبر کو ہوں گے، تفصیلات جاری کردی گئیں

پنجاب کے تمام اضلاع میں سٹیم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی) مقابلے 2025 منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد طلباء میں تخلیقی صلاحیتوں، جدت طرازی اور مسئلہ حل کرنے کی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔

اس پروگرام کے تحت مڈل اور سیکنڈری کلاسز کے طلبہ اپنے سائنسی و تخلیقی منصوبے نمائش کی صورت میں پیش کریں گے، جہاں ان کے تیار کردہ ماڈلز، تجربات اور پراجیکٹس کو پیشہ ورانہ بنیادوں پر جانچا جائے گا۔

پروجیکٹ مینجمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن یونٹ مقابلوں کے یکساں انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ضلع کو 1 لاکھ روپے فراہم کرے گا، جنہیں ایونٹ کے انتظامات، لاجسٹکس اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے انعامات پر خرچ کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر انتظامات مکمل کرتے ہوئے دو کمیٹیاں تشکیل دیں، جن میں ایک سٹییم ایونٹ/ایگزیبیشن ارینج منٹ کمیٹی(ایونٹ کے انتظامات و آرگنائزیشن کے لیے)، دوسری سٹیم ونرز سلیکشن (جوری) کمیٹی(پراجیکٹس کے معیار، جدت اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے کے لیے) بنائی جائے۔

تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقابلوں کے انعقاد کے بعد پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی تفصیلات ، جیتنے والی ٹیم/پراجیکٹ کی 60 تا 90 سیکنڈ کی مختصر ویڈیوز ایونٹ کی تصاویر اور مختصر رپورٹ ارسال کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button