Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول انٹرنیز کے درخواستیں 30 جنوری تک دی جاسکیں گی

ایس ٹی آئیز کی بھرتی کےلئے درخواستیں 30 جنوری کی شب تک جمع کرائی جاسکیں گی۔
تفصیل کے مطابق سکولز انٹرنیز کی بھرتی کےلئے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئیں تھی، اب یہ درخواستیں 30 جنوری کی رات 1 بجکر 59 منٹ جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
میرٹ لسٹ 31 جنوری کی جاری کی جائے گی، امیدواروں کے انٹرویو تین اور چار فروری کو ہوں گے کامیاب امیدواروں کی لسٹ 6 فروری کو لگائی جائے گی۔
سلیکشن پر اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 فروری مقرر کی گئی ہے جبکہ 8 فروری کو اعتراضات کا فیصلہ سنایا جائے گا، جس کے بعد 10 فروری کو کامیاب امیدواروں کو مراسلے جاری کیے جائیں گے۔