Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان کے عظیم ورثے کی حفاظت‘ بحالی اور ترویج کے سلسلہ میں ترجیحی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کررہے ہیں : احسان بھٹہ

سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ سرزمین اولیاء ملتان اپنے شاندار مذہبی‘ ثقافتی اور تاریخی ورثہ کے حوالے سے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی منفرد شناخت اور اہمیت رکھتی ہے ، اور حکومت پنجاب اس عظیم ورثے کی حفاظت‘ بحالی اور ترویج کے سلسلہ میں ترجیحی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی تہذیب‘ ثقافت اور تاریخ کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتی ہیں اور ٹورازم اینڈ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ بھی حکومتی وژن کواپناتے ہوئے اس ورثے کی بحالی کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ ملتان کے دوران کیا۔ ایس ڈی او غلام محمد‘ مینجر ٹی ڈی سی پی شیخ اعجاز اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اپنے دورہ میں سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی نے شیخ علی اکبر شمسی اور ان کی والدہ محترمہ بی بی فاطمہ کے مزارات کی بحالی کے سلسلہ میں ہونیو الے کام کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس کو15 جون تک مکمل کرلیا جائے۔

انہوں نے زیر تعمیر عجائب گھر کا بھی دورہ کیا، اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے اگلے ماہ کے وسط تک چھت پرلینٹر ڈالنے کا کام مکمل کرلیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فنڈز کی دستیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے تعمیراتی کاموں میں بلا جواز تاخیر کا سخت نوٹس لیا جائے گا۔

انہو ں نے کہا کہ اس عظیم تاریخی ورثے کی بحالی حکومت کی اہم ترجیح ہے ،جس پر عملدرآمد کویقینی بناتے ہوئے تعمیراتی کام مقررہ مدت کے اندر ہرصورت مکمل کرلیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں