Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے 38 ہزار سرکاری اسکولوں میں اسٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات مکمل ہوگئے

سکولوں میں صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری کے عہدوں کے علاوہ سپورٹس، ڈی بیٹنگ اور کلچرل سوسائٹی کے عہدیداروں کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔
امیدواروں نے اپنی کامیابی کے لیے انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائی جبکہ طلباء نے پولنگ کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالے۔
کامیاب امیدواروں کا اعلان آج کیا جائے گا۔