Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر میں 38 ہزار سے زائد سکولوں میں طلباء کونسلوں کے الیکشن : ملتان میں پولنگ مکمل

محکمہ سکولز نے سٹوڈنٹس کونسلز کے انتخابات کا عمل آج 16 مئی تک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، اس قبل انتخابات کے لئے 21 مئی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سٹوڈنٹس کونسل الیکشن کیلئے نئی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹوڈنٹس کونسل انتخابات کے حوالےسے تصاویری ثبوت فراہم کئے جائیں۔

جاری مراسلہ کے مطابق الیکشن کے تصویری ثبوت واٹس ایپ کئے جائیں ،گزشتہ الیکشن میں انتحابات پرتحفظات اور اعتراف سامنے آئے تھے، حلف برداری کی تقریب میں ڈپٹی کمشنرز کو مدعو کیاجائے۔

دوسری جانب ملتان کے سکولوں سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی زیرنگرانی انتخابات کا مرحلہ پُرامن اور انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہوا، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان سید محمد علی بخاری اور سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے گورنمنٹ گرلز مسلم ماڈل ہائی سکول ملتان سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر عبداللہ کھوکھر اور ڈی ای او ایلیمنٹری میاں خالد عالم نے گورنمنٹ ہائی سکول متی تل ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب ضیغم نواز، ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری ڈاکٹر عالیہ نگہت، ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب حناء چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن خواجہ مظہر الحق اور ڈی ای او ایلیمنٹری سکول نزہت پروین نے گورنمنٹ اقبال گرلز ہائی سکول، ڈی ای او سیکنڈری ملتان منور حسین کمال نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول قادر پور راں میں انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔

ضلع ملتان کے تمام سکولوں میں پُرامن اور جمہوری انداز میں انتخاب کا پہلا مکمل ہوا، ڈپٹی کمشنر ملتان سید محمد علی بخاری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نوجوانوں میں مثبت سوچ اور جمہوری انداز فکر کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، سرکاری سکولوں میں سکول کونسل کا قیام خوش آئند ہے، اس سے طلباء اپنے بنیادی مسائل کو مقامی سطح پر حل کر سکیں گے، یہ انتخابات طلبہ و طالبات کو قیادت کے بنیادی اصولوں سے روشناس کرواتے ہیں۔ جمہوری عمل میں شرکت انہیں آئندہ زندگی میں بہتر شہری بننے کے لیے تیار کرتی ہے، اس سے طلبہ میں جمہوری انداز فکر کو فروغ حاصل ہوگا ملک کو مستقبل میں نئی لیڈرشپ میسر ہوگی۔

تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ اور طلبہ وطالبات میں اعتماد سازی حاصل ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button