Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائیر سکینڈری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات آج ہوں گے

جنوبی پنجاب کے 227 گرلز و بوائز ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات، 2لاکھ سے زائد ووٹرز آج 24 نومبر کو تقریباً 700امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے سرکاری ہائیر سکینڈری سکولوں میں طلباء و طالبات کو فیصلہ سازی، مشاورت، انتظامی معاملات پر دسترس، جمہوری اقدار سے متعارف کرانے اور ہم نصابی سرگرمیوں میں عملی شرکت یقینی بنانے کے لیے سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات آج منعقد کیے جا رہے ہیں۔

جنوبی پنجاب کے 227 گرلز و بوائز ہائیر سکینڈری سکولوں میں ہونے والے اس انتخابی عمل میں 2 لاکھ سے زائد ووٹرز تقریباً 700 امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔

سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات میں صدر، نائب صدر اور جنرل سیکرٹری اور کلاس نمائندگان منتخب کیے جائیں گے۔

قبل ازیں رواں سال 18 اگست کو ایلیمنٹری و ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات منعقد ہوئے تھے۔

دریں اثناء آج ہونے والے انتخابی عمل میں پولنگ کا وقت صبح ساڑھے 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہو گا، ڈیڑھ بجے تک ووٹوں کی گنتی ہو گی جب کہ دوبجے انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا، دوسری مدت کے لیے ہونے والے ان انتخابات میں طلباء وطالبات کی کافی گہماگہمی اور جوش و خروش دیکھنے میں آ یا، انتخابی مہم میں طلباء و طالبات گروپ کی صورت میں اپنے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں مہم چلا تے رہے۔

ان انتخابات کا انعقاد مقرر کیے گئے الیکشن کمشنرز کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب خواجہ مظہر الحق نے کہا ہے کہ سکول کی سطح پر انتخابات کے عمل میں شریک ہونا بچوں کی تربیت کا حصہ ہے، اس سے طلباء و طالبات آئندہ کی باشعور اور ذمہ دار نسل ثابت ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں