Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول انفارمیشن سسٹم میں ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ہدایت

سکول سربراہوں کو فوری طور پر سکول انفارمیشن سسٹم میں ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام نے سکول انفارمیشن سسٹم پر تمام طلباء کے اندراج کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ تمام سربراہوں کے علم میں ہے کہ سکول انفارمیشن سسٹم طالب علم کے ڈیٹا کو ٹریک کرنے، پالیسی فیصلوں میں سہولت فراہم کرنے اور وسائل کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم ٹول کے طور پر کام کرتا ہے۔

اس لئے یہ ضروری ہے کہ تمام سرکاری سکول سکول انفارمیشن سسٹم پر تمام سرکاری طلباء کے اندراج کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کریں۔

ہدایات پر حرف بہ حرف عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور اسکول انفارمیشن سسٹم پر درستگی کے بعد مطلع کیا جائے، یہ اہم کام دو ہفتوں کے اندر یعنی 16-12-2024 تک مکمل ہونا چاہیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button