Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم ڈی کیٹ پاس نہ کرنیوالے طالبعلموں کوایم بی بی ایس یا بی ڈی ایس ڈگری نہیں ملے گی

پاکستان میڈیکل کمیشن نے ایم ڈی کیٹ پاس نہ کرنیوالے طالبعلموں سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔
جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے طالبعلم کوایم بی بی ایس یا بی ڈی ایس ڈگری نہیں دی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ایم ڈی کیٹ کے بغیرڈگری غیرملکی سطح پربھی غیرتسلیم شدہ ہوگی، میڈیکل اورڈینٹل کالجوں میں داخلہ کیلئےایم ڈی کیٹ لازمی ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق داخلہ2021-22 کیلئےایم ڈی کیٹ پاس کرنےکی شرح65 فیصدرکھی گئی ، 65 فیصد شرح 137مارکس پر بنتی ہے، جنہوں نے پی ایم سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ پاس کیا داخلے کے اہل ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا سندھ کے تمام میڈیکل اورڈینٹل کالج بھی اسی اصول میں شامل ہیں، پی ایم سی نے اس سال نیشنل میڈیکل اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
پاکستان میڈیکل کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ میرٹ حاصل کرنے والے طلبہ میڈیکل تعلیمی پروگراموں میں داخل ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button