زکریا یونیورسٹی : زینب ہال میں بڑی تقریب
زکریا یونیورسٹی کے زینت ہال گرلز ہاسٹل میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت وارڈن زینب ھال پرو فیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول نے کی، مہمان خصوصی کے طور پر چیئرمین ھال کو نسل پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد نے شرکت کی.
پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1947 میں ھم ایک ہوئے تھے تو کا آج کا کستا بنا تھا اور اب متحد رہیں گے تو پاکستان بچے گا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
فاطمہ جناح کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے.انھوں نے پاکستان بنانے کے لیے قائد اعظم کی جدو جہد آزادی میں نہ صرف اخلاقی بلکہ عملی حصہ بھی لیا چیئرمین کونسل ھال پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد نے تقریر کرتے ہوئے جہاں جدو جہد آزادی پر روشنی ڈالی وہیں ہو سپریڈنٹ ڈاکٹر رقیہ باجوہ نے کشمیر و فلسطین کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ انکو بھی اپنی دعاؤوں میں یاد رکھا جائے ۔
طالبات نے تقریر اور ملی نغمے پیش کئے اور اس چیز کا عہد کیا کہ ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور حصہ ڈالیں گزتگھ بعد ازاں جشن آزادی کا کیک کاٹے گئے۔