Breaking NewsEducationتازہ ترین
گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں سٹوڈنٹس کونسل الیکشن 2025 کا اعلان

گورنمنٹ سمرا پبلک سکول کے سینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان کی جانب سے طلباء کونسل کے الیکشن کے اعلان نے سکول کا ماحول بدل دیا۔
گزشتہ روز طلباء نے جوش و خروش سے نامزدگی فارم جمع کروائے اور اپنے پسندیدہ انتخابی نشانات حاصل کیے۔
کلاس رومز میں بحث و مباحثے جاری ہیں، دیواریں رنگ برنگے پوسٹرز اور نعروں سے سجا دی ہیں۔
سٹوڈنٹس کونسل الیکشن 2025 کے امیدوار اپنے منشور میں اسکول کی بہتری کے لیے مختلف منصوبے پیش کر رہے ہیں۔