Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے 38 ہزار سرکاری سکولوں میں21 مئی کو سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات ہونگے

سکول سٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن کے لئے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری پنجاب نے شیڈول جاری کردیا گیا۔
جس کے مطابق کونسل کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 9 مئی مقرر کردی گئی۔
12 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی، امیدواروں کو انتخابی نشان بھی 12 مئی کو دیا جائے گا جبکہ 13 مئی کو سکولوں میں پوسٹر آویزاں کیے جائیں گے۔
امیدوار انتخابی مہم 16 مئی تک جاری رکھ سکیں گے، 20 مئی تک بیلٹ پیپرز اور الیکشن کی تیاریاں مکمل کیجائیں گی، سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کے حوالے سے تمام اتھارٹیز کو حکم دیدیا گیا ہے۔