Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سٹوڈنٹ کونسلز کے انتخابات کل ہوں گے

جنوبی پنجاب کے 4538 گرلز و بوائز مڈل و ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات، 11 لاکھ سے زائد ووٹرز کل تقریباً 14 ہزار امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔

امیدواروں کی انتخابی مہم زوروں پر۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو فیصلہ سازی، مشاورت، انتظامی معاملات پر دسترس، جمہوری اقدار سے متعارف کرانے اور ہم نصابی سرگرمیوں میں عملی شرکت یقینی بنانے کے لیے سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات کل (18 اگست کو) منعقد کیے جا رہے ہیں۔

جنوبی پنجاب کے 4538 گرلز و بوائز مڈل و ہائی سکولوں میں ہونے والے اس سب سے بڑے انتخابی عمل میں گیارہ لاکھ سے زائد ووٹرز تقریباً چودہ ہزار امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔

سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات میں صدر، نائب صدر اور جنرل سیکرٹری اور کلاس نمائندگان منتخب کیے جائیں گے۔

دوسری مدت کے لیے ہونے والے ان انتخابات میں طلباء وطالبات کی کافی گہماگہمی اور جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

انتخابی مہم میں طلباء و طالبات گروپ کی صورت میں اپنے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں مہم چلا رہے ہیں۔ ان انتخابات کا انعقاد مقرر کیے گئے الیکشن کمشنرز کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔

سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ سکول کی سطح پر انتخابات کے عمل میں شریک ہونا بچوں کی تربیت کا حصہ ہے، اس سے طلباء و طالبات آئندہ کی باشعور اور ذمہ دار نسل ثابت ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button