Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات مکمل ، 14ہزار امیدوار کامیاب

جنوبی پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو فیصلہ سازی، مشاورت، انتظامی معاملات پر دسترس، جمہوری اقدار سے متعارف کرانے اور ہم نصابی سرگرمیوں میں عملی شرکت یقینی بنانے کے لیے گزشتہ روز سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔

جنوبی پنجاب کے 4538 گرلز و بوائز مڈل و ہائی سکولوں میں ہونے والے اس انتخابی عمل میں گیارہ لاکھ سے زائد ووٹروں نے تقریباً چودہ ہزار امید واروں کا انتخاب کیا۔

ضلع بہاول نگر کے 111 گرلز اور 121 بوائز ہائی سکولوں اور 194 گرلز اور 131 بوائز ایلیمنٹری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلوں کے 557 عہدے داران منتخب کیے گئے۔

ضلع بہاول پور کے 89 گرلز اور 107 بوائز ہائی سکولوں اور 150 گرلز اور 102 بوائز ایلیمنٹری سکولوں میں 448 نمائندوں کا چناؤ کیا گیا۔

ضلع ڈیرہ غازی خان کے 55 گرلز اور 90 بوائز ہائی سکولوں اور 73 گرلز اور 96 بوائز ایلیمنٹری سکولوں میں 314 عہدے داروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

ضلع خانیوال کے 103 گرلز اور 130 بوائز ہائی سکولوں اور 199 گرلز اور 135 بوائز ایلیمنٹری سکولوں میں 567امیدوار منتخب کیے گئے۔

ضلع لیہ کے 92 گرلز اور 90 بوائز ہائی سکولوں اور 136 گرلز اور 93 بوائز ایلیمنٹری سکولوں میں 411 عہدے داروں کا چناؤ عمل میں لایا گیا۔

ضلع لودھراں کے 45 گرلز اور 64 بوائز ہائی سکولوں اور 74 گرلز اور 63 بوائز ایلیمنٹری سکولوں میں 246 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔

ضلع ملتان میں 76 گرلز اور 135 بوائز ہائی سکولوں اور 109 گرلز اور 76 بوائز ایلیمنٹری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلوں کے 396 عہدےدار منتخب کیے گئے۔

ضلع مظفر گڑھ کے 68 گرلز اور 110 بوائز ہائی سکولوں اور 88 گرلز اور 96 بوائز ایلیمنٹری سکولوں میں 362 عہدے داروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

ضلع رحیم یار خان کے 118 گرلز اور 185 بوائز ہائی سکولوں اور 171 گرلز اور 144 بوائز ایلیمنٹری سکولوں میں 618 نمائندوں کو منتخب کیا گیا۔

ضلع راجن پور کے 28 گرلز اور 54 بوائز ہائی سکولوں اور 32 گرلز 43 بوائز ایلیمنٹری سکولوں میں 157 عہدے داران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

ضلع وہاڑی کے 108 گرلز اور 106 بوائز ہائی سکولوں اور 159 گرلز اور 89 بوائز ایلیمنٹری سکولوں میں 462 امیدواروں کو منتخب کیا گیا۔

مجموعی طور پر جنوبی پنجاب کے 2085 ہائی اور 2453 ایلیمنٹری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلوں کے 13 ہزار 614 صدور، نائب صدور اور جنرل سیکرٹریز کے علاوہ کلاس نمائندگان کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

2278 گرلز سکولوں میں 5 لاکھ 22 ہزار 359 جب کہ 2260 بوائز سکولوں میں 6 لاکھ 9 ہزار 666 طلباء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔

سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات میں پولنگ کا وقت صبح 8بجے سے 11 بجے تک رکھا گیا، اور اس دوران کافی گہما گہمی دیکھنے میں آئی۔

سکولوں میں الیکشن کمشنرز کی طرف سے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد طلباء و طالبات گروپ کی صورت میں جیتنے والے امیدواروں کے حق میں نعرہ زن رہے۔

دریں اثناء سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری آغا ظہیر عباس شیرازی نے مختلف سکولوں کا دورہ کر کے سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق اور سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ سٹوڈنٹ کونسلوں کے قیام سے طلباء و طالبات کو فیصلہ سازی پر دسترس حاصل ہو گی، اور جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا۔

انھوں نے پرامن اور شفاف طریقے سے انتخابی عمل کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button