Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرائیویٹ سکولوں میں کونسلز غیر فعال، سربراہان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز میں سکول کونسلز غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر کارروائی کافیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام سی ای اوز کو ایسے اداروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ سکولوں سے سکولز کونسلز کے قیام اور بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کا ریکارڈ مانگ لیا، تمام سکولوں کو15 ستمبر تک سکول کونسل کا ریکاڑڈ جمع کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سکول کونسلز کے ریکارڈ کیساتھ پرائیویٹ سکولوں کو بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق احکامات کی سنگین خلاف ورزی پر پرائیویٹ سکولوں کو 5 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق سکول کونسل اور بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کا ریکارڈ مہیاء نہ کرنیوالے تعلیمی اداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button