Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سٹوڈنٹ کونسلوں کے نوء منتخب صدور کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں قائم سٹوڈنٹ کونسلوں کے نومنتخب صدور کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا۔

جنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں سے 60 نومنتخب صدور کو لیڈر شپ سکلز اور دیگر معاملات پر 28 ستمبر تک ٹریننگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں گزشتہ ماہ سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات کرائے گئے تھے۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کی ہدایات پر ان سٹوڈنٹ کونسلوں کے نومنتخب صدور میں لیڈرشپ سکلز پیدا کرنے، نظم و ضبط کے حصول، اعلیٰ معیار کے اہداف اور تعلیمی کارکردگی کو پرکھنے سمیت دیگر معاملات پر آگہی فراہم کرنے کے لیے ان کی ٹریننگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں کے بوائز ایلیمنٹری و سکینڈری سکولوں کے 60 نومنتخب صدور کو 28 ستمبر تک صبح 9 سے سہ پہر 4 بجے تک ٹریننگ دی جائے گی، جب کہ گرلز ایلیمنٹری و سکینڈری سکولوں کی سٹوڈنٹ کونسلوں کی نومنتخب صدور کی ٹریننگ کا آغاز 30 ستمبر کو ہو گا، جو 2 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

ٹریننگ کے بعد نومنتخب صدور اپنے اپنے سکولوں کے دیگر عہدے داران کو ٹریننگ دیں گے۔

تربیتی ورکشاپ کے پہلے روز شرکت کرنے والے نو ء منتخب صدور کے نام اپنے پیغام میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ سٹوڈنٹ کونسلوں کے نومنتخب عہدے داران کی تربیتی ورکشاپ کا مقصد طالب علموں میں لیڈر شپ سکلز پیدا کرنا ہے۔

کامیاب طالب علم اندھیرے میں روشنی کی کرن تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

لیڈر شپ ایک مشن کا نام ہے، جس انسان کا زندگی میں کوئی مثبت مشن نہیں وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button