Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جنوبی پنجاب میں پہلی سٹوڈنٹس کرکٹ اکیڈمی کا قیام

سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب قیصر سلیم نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں پہلی سٹوڈنٹس کرکٹ اکیڈمی کے قیام سے تعلیمی اداروں سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں مدد ملے گی، ملتان کے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ٹرانس جینڈر طلبا کے لئے ووکیشنل لیب اور کرکٹ اکیڈمی بنانے کا فیصلہ

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بوسن روڈ ملتان میں سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے قائم ہونے والی کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور بھی ان کے ہمراہ تھے۔

قیصر سلیم نے کہا کہ گزشتہ سال محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کرکٹ گراؤنڈ کی تعمیر نو اور سپورٹس کمپلیکس کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی مالی و تکنیکی معاونت سے کرکٹ اکیڈمی کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا۔

کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سٹوڈینٹس کرکٹ اکیڈمی ایجوکیشنل سپورٹس انفراسٹریکچر کو اپ گریڈ کرنے کی ابتداء ہے، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گلگشت کے منصوبے کو مزید اپ گریڈ کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری سروش فاطمہ، ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق، سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین و سی ای او ڈاکٹر محمد عبدالصبور، حنا چوہدری اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button