Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

چار ہزار سے زائد سکولوں کے بچوں کی انرولمنٹ کی تصدیق کا حتمی فیصلہ

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے چار ہزار سے زائد سکولوں کے بچوں کی انرولمنٹ کی تصدیق کا حتمی فیصلہ، جعلی انرولمنٹ ثابت ہونے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنے والے سکولوں کے بچوں کی تصدیق کا فیصل کر لیا گیا ۔

پیما اتھارٹی کے زیر انتظام چار ہزار سکول قائم ہیں،ان سکولوں میں تین لاکھ کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں، سکولوں میں فیک انرولمنٹ کی شکایات کے بعد تصدیق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے افسران بچوں کی تصدیق کریں گے،محکمہ سکول ایجوکیشن ان بچوں کی تصدیق کے لئے میکنزم تشکیل دے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button