Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان کے سکولوں میں "مرغے” سستے ہوگئے

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے گرلز و بوائز سرکاری و
پرائیویٹ پرائمری ‘ایلمنٹری ‘ ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز میں حکومتی سلوگن”مار نہیں پیار“کی خلا ف ورزیاں‘طلباوطالبات کو ڈنڈوں‘تھپڑوںسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، مرغا بنا کر اذیت د ی جاتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اساتذہ بچوں پر تشدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور شکایات کرنے کی صورت میں متاثرہ بچوں کے نام سکول سے خارج کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔

تشددکے کئی واقعات میں بچے زخمی ہوچکے ہیں مگر ایجوکیشن اتھارٹیز نے اس بارے میں چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔

سابق سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے بھی اس بارے میں کوئی توجہ نہیں دی بلکہ ان کی تمام تر توجہ اپنے طاقتور عہدے کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ایک پرائیویٹ رسالے کو زبردستی سکولز میں فروخت کر واکر لاکھوں روپے ماہانہ کمانے پر مرکوز
تھی۔

اس بارے میں محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ سکول میں تشدد کی اگر کوئی طالب علم شکایت کرے تو فوری ایکشن لیاجاتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button