لاہور گرائمر ملتان میں طلباء کے ساتھ ہراسمنٹ، انکوائری کمیٹی قائم

لاہور گرائمر میں سکول میں بچوں کے ساتھ ہراسمنٹ کا معاملہ، سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب کے حکم پر سی ای او نے انکوائری کمیٹی بنا کر 7 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیل کے مطابق لاہور گرائمر سکول آفیسرز کالونی ملتان برانچ کے نائب قاصد پر بچوں کو ہراساں کرنے کے الزامات سامنے آئے ، کئی بار والدین کی طرف سے شکایات کے باوجود سکول انتظامیہ اپنے ملازم کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے اس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
جس پر سیکرٹری ایجوکیش جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے فوری اس حساس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا، اور سی ای او ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ۔
جس پر سی ای او شمشیر احمد خان کا کہنا ہے کہ 3 رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی ہے ، جس کے کنوینئر ڈی ای او ایلیمنٹری راؤ جاوید رفیق، ڈاکٹر عبد الجبار ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول علی والا اور ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری اسلم خان قیصرانی ممبر انکوائری کمیٹی کے ممبر ہیں، جومکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا بچوں کو ہراساں کرنے کے معاملے پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، اور ذمہ دار کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، تاکہ آئندہ کوئی ایسی بے ہودہ حرکت کرنے کی جرات نہ کر سکے۔