Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں پھر طلبا تنظیموں میں تصادم 6 زخمی ہوگئے، شعبہ ماس کام کے شیشے ٹوٹ گئے

زکریا یونیورسٹی گزشتہ روز بھی لڑائی جھگڑوں کی لپیٹ میں، رہی ۔

پہلا جھگڑا ایک کنٹین پر ہوا، جہاں پی ایس ایف کے امجد جٹ نے اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ ملکر ایم ایس ایف کے محمد کامران اور ملک ریاست کو تشدد کانشانہ بنایا، اور ان کو مکوں اور سوٹوں کی مدد سے مار مار کرزخمی کردیا، اور فرار ہوگئےن

جس کی اطلاع ایم ایس ایف کے دیگر افراد کو ملی تو انہوں نے اکھٹے ہوکر ماس کام میں پڑھنےوالے پی ایس ایف کے ناصر بڈانی اور ارسلان جٹ، مہر قاسم اور محمد فیصل پرحملہ کردیا۔

اس لڑائی میں شعبے کےدروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور تشدد سے ارسلان اور ناصر شدید قاسم اور فیصل شدید زخمی ہوگئے۔
اس واقعہ کے بعد بھی سیکورٹی منہ دیکھتی رہے اور حملہ آور فرار ہوگئے، تاہم بعد میں پولیس کوبلالیاگیا ۔

جو دونوں تنظمیوں کے کامران ،ملک ریاست ، مہرقاسم، محمدفیصل کو چوکی پر لے گئی، رات گئے تک دونوں تنظیموں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جاسکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ خود کارروائی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے، سیکورٹی آفیسر آئے تھے انہوں نے اس کیس میں مدعی بننے سے معذرت کرلی اور کہا کہ آر او کاکہنا ہے کہ یہ آپس کی لڑائی ہے ہم مدعی نہیں بنیں گے۔

ہم اس کیس میں بغیر مدعی کے کیسے کارروائی کرسکتے ہیں جس پر دونوں گروپو ں کے لڑکوں کو چھوڑا جارہا ہے ۔
جبکہ یونیورسٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ آج دونوں گروپوں میں صلح کا امکان ہے، تاہم لڑائی جھگڑوں میں انتظامیہ کی بے بسی نے کیمپس کا امن وامان داو پر لگادیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button