Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب کے سکولوں کےلئے سٹوڈنٹس پرفارمنگ اینڈ ٹریکنگ سسٹم تیار ہوگیا

سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام کی ہدایت پر ایس پی اینڈ ٹی ایس پر کام مکمل ہوگیا، ٹیچرز کے لاگ ان پر تقریبا کام مکمل ہو چکا۔ کلاس انچارج اور ٹیچرز اپنا اپنا یوزر نیم اور پاسورڈ استعمال کریں گے۔

انچارج کی رسائی اس کی کلاس کے تمام طلباء کے سٹوڈنٹس کی پروفائل تک ہو گی، جب کہ جو اساتذہ جو پیریڈ پڑھاتے ہیں ان کے لاگ ان میں وہ تمام طلباء شو ہو رہے ہوں گے۔ جو ٹیچرز جس کلاس میں پیریڈ پڑھاتا ہے وہ اپنے لاگ ان سے سٹوڈنٹس کی تمام پرفارمنس مینج کرے گا، یعنی کہ ٹسٹ مارکس، پی ٹی ایم کے ریمارکس وغیرہ۔ ٹیچر جو کام کرئے گا ۔ وہ انچارج کے لاگ ان میں شو ہو گا۔ اور دونوں کا کام مکمل طور پر سکول کے لاگ ان میں شو ہو گا۔

ہر طالب علم کے تمام ٹسٹ کا رزلٹ کارڈ خود کار نظام کے تحت جنریٹ ہو گا۔جو کہ سکول کے لاگ ان میں آئے گا، اور یہ تمام ٹسٹ سٹوڈنٹ وائز پروفائل میں موجود ہوں گے۔

لہذا ہر پیریڈ پڑھانے والا استاد ہر سٹوڈنٹ کی سٹوڈنٹ پروفائل احتیاط سے تیار کرے گا۔جس کو ہیڈ ماسٹر اور مانیٹرنگ ٹیمیں چیک کریں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button