Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم ڈی کیٹ کے خلاف ڈی چوک پر طلبہ کا دھرنا چوتھے روز میں داخل

ایم ڈی کیٹ امتحان کے خلاف ڈی چوک پر طلبہ کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا۔
ایم ڈی کیٹ امتحان کے سلسلے میں طلبہ کئی دنوں سے سراپا احتجاج ہیں، اور انھوں نے اسلام آباد کے مشہور ڈی چوک پر دھرنا دے رکھا ہے۔
مظاہرے میں ایم ڈی کیٹ امتحان دینے والے طلبہ شریک ہیں، مظاہرین حکومت اور پاکستان میڈیکل کمیشن انتظامیہ کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ پی ایم سی کی ناقص پالیسی نے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے، وہ کئی دنوں سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ پاکستان میڈیکل کمیشن ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا دوبارہ انعقاد کرے۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لینے والی فرم نے امتحان کے دوران ناقص انتظامات کیے تھے، جس کے باعث بڑی تعداد میں طلبہ ناکام ہو گئے۔
اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو وہ پارلیمنٹ کی طرف مارچ کریں گے، احتجاجی طلبہ نے پارلیمنٹ جانے کی کوشش بھی تاہم پولیس نے انھیں روک دیا، طلبہ احتجاج کے پیش نظر ڈی چوک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button