Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : لڑائی جھگڑوں میں ملوث طلباء کو سزا سنائی دی گئی

زکریا یونیورسٹی کی ڈسپلن کمیٹی نے کیمپس میں لڑائی جھگڑا کرنے فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے والے طلبا کو سزا سنادی ، اس بار ایک طالبہ کو بھی سزا سنائی گئی جس نے وارڈن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

فیصلے کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر راشدہ عتیق کو سنگین نتائج دھمکیاں دینے ، ہاسٹل کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر احمد حسن ، فرحین رفیق ، حسن ایوب اور مہر غلام حسن کو 20 ہزار روپے فی کس جرمانہ ، انڈ ر آبزویشن رہنے اور والدین کو بیان حلفی کے ساتھ وائس چانسلر کے پیش ہونے کی سزا سنائی گئی۔

جبکہ غلام حسین ، احسن اللہ، آصف شہزاد بھٹی، حسنین فلک، کامران پہوڑ، اور محمد کاشف کو 20ہزار روپے فی کس جرمانہ ، آئندہ کسی بھی مضمون میں داخلہ لینے کی سز ا سنائی گئی۔

طالب علم رانا مدثر کو سرعام تشدد کرنے پر اسامہ اعجاز ، مہر غلام حسین ، اسامہ بندشہ، حسنین فلک ، فہد ندیم ڈھلوں ، اسلان بھٹہ اور رائے حسیب کو 20ہزار فی کس جرمانہ ، ائندہ یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی کی سزا سنائی گئی۔

اور ان کی والدین کو ہدایت کی گئی کہ وہ وائس چانسلر کے سامنے پیش ہوکر اپنے بیٹے کے بارے میں بیان حلفی جمع کرائیں گے کہ وہ آئندہ کسی منفی سرگرمی کا حصہ نہیں بنے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button