موسم گرما کی تعطیلات کا اختتام، کتابوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا

نئی تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز سے قبل اسکولوں کے کھلنے میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث بچوں اور والدین نے اسٹیشنری کی خریداری کے لیے بک شاپس کا رخ کر لیا ہے۔
بچوں نے تعطیلات کے بعد سکول جانے کی تیاری ابھی سے شروع کردی، ڈورےمون سمیت دیگر کارٹونز والی اشیاء کی مانگ بڑھ گئی، اپنے پسندیدہ کریکٹر کے سکول بیگز، جیومیٹری اور دیگر سامان کی خریداری شروع کر دی۔ سپائیڈرمین اور ڈولز کی بنی ہوئی تصاویر والے بیگز،جیومیٹری خریدنے میں دلچسپی دکھائی دی۔
والدین کا کہنا تھا کہ بچے زیادہ تر اپنے پسندیدہ کریکٹر کی بنی ہوئی اسٹیشنری کا سامان خریدنا پسند کرتے ہیں۔
دوکانداروں کا کہنا تھا کہ عام بیگز کی بجائے کارٹونز والے بیگز اور اسٹیشنری کی زیادہ ڈیمانڈ ہے، کتابوں، کاپیوں اور اسٹیشنری کا سامان 25 فیصد مہنگا ہونے سے فروخت میں کمی ہے، مہنگائی سے تمام کاروبار متاثر ہیں، حکومت کو چاہیے کہ ٹیکسز میں کمی لائے۔


















