Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہزاروں طلباء میٹرک کے امتحان کےلئے داخلہ فارم جمع کرانے سے محروم رہ گئے

میٹرک کے سالانہ امتحان مئی میں شروع ہورہے ہیں جس کےلئے سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 فروری تھی ، مگر بینکس سسٹم میں خرابی اور کچھ علاقوں میں لوکل چھٹی کی وجہ سے ہزاروں طلبہ فارم نہ کرسکے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں لوکل چھٹی تھی ، بچے مشکل سے سکولوں تک گئے مگر فارم کی تصدیق کرنے والا کوئی نہیں تھا، جس کے بعد بینکوں کے عملے نے تعاون نہیں۔

 اسی طرح ملتان میں لمبی لمبی لائنیں لگی رہیں، طلبا کے لئے بینک عملے کا کردار افسوس ناک تھا، چار بجے کے بعد فارم وصول نہیں کئے گئے ،جس پر طلبا احتجاج کرتے رہ گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریونیو میں اضافہ کی خاطر چٸرمین انٹربورڈ کمیٹی جو (چٸیرمین بہاول پور بورڈ ہیں) نہیں مانے، جس کی وجہ سے مہنگاٸی کے اس دور میں ہزاروں پراٸیویٹ طلبا کو ڈبل فیسیں جمع کرانے پر مجبور کردیا گیا ۔

پنجاب بھر کے ہر ضلع میں حبیب بینک صرف 4 سے 5 داخلہ فارم وصول کرتے رہے۔

والدین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں، اور تاریخ میں توسیع کریں۔

جبکہ ڈیرہ غازی خان سے اساتذہ اور والدین کا ایک وفد آج اعلیٰ حکام سے ملاقات کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button