Breaking NewsEducationتازہ ترین

پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں میں ’’ اسٹوڈنٹ زون پروگرام‘‘ شروع

جرمنی کی کمپنی نے پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں میں ’’ اسٹوڈنٹ زون پروگرام‘‘ شروع کردیا ہے، جس میں پاکستانی طلباء کو مفت تربیت دی جائے گی۔

بتایاگیا ہے کہ جرمن سافٹ ویئر کمپنی ایس اے پی(SAP) اسٹوڈنٹ زون کے تحت جامعات کے طلباء کو ایس اے پی سافٹ وئیر میں رسائی دے گی ۔

کمپنی نے ملک کی یونیورسٹی کے طلباء کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔اس اقدام کا مقصد ملک میں آئی سیکٹر کو فروغ دیکر آئی ٹی کی ایکسپورٹس کو بڑھانا ہے۔
پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتظامی تبدیلی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بیروزگاری کے خطرے کے پیش نظر ٹرانسفارمیشن پر لوگوں کا ردعمل ہوتا ہے، عالمی سطح پر کاروبار کے طریقے تبدیل ہورہے ہیں۔

پاکستان میں بھی سافٹ وئیر و سلوشنز کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ایس اے پی پاکستان میں سستا سافٹ وئیر وسلوشنز فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایس اے پی کے اربیا سافٹ وئیر کے ذریعے کویڈ میں بیڈز کی قلت کو پورا گیا۔ اقوام متحدہ کے 62 فیصد ممالک ایس اے پی کا سافٹ وئیر استعمال کررہے ہیں،
اور عالمی سطح کی 90 فیصد کمپنیاں بھی ایس اے پی سافٹ وئیر وسلوشنز استعمال کر رہے ہیں۔

کسی بھی ملک کو ترقی دینے کے لئے ڈیجیٹل منتقلی ضروری ہے۔ کمپنیوں کو مارکیٹ کو حاصل کرنے کے لئے تیزی سے کام کرنا ہوگا۔

کاروبار کی ٹرانسفارمیشن کے لیے بنیادی ضرورت درست ڈیٹا کی دستیابی ہے جبکہ ایس اے پی کاروباری اداروں کو درست ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں