Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: ایل ایل بی طلباء کےلئے سٹڈیز سنٹرز قائم؛ 5 سال میں چھ لاکھ 25 ہزار روپے فی طالب علم فیس وصول کی جائے گی

زکریا یونیورسٹی نے ایل ایل بی کیس میں 5 سالہ پروگرام کے لئے سٹڈیز سنٹر تو قائم کردیے مگر ان کو کمائی ذریعہ بنا لیا گیا ہے، 5سال کے دوران طلباء کو چھ لاکھ 25ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
سینٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا : ایل ایل بی کیس ایک ماہ میں ختم کرنے کاحکم

جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ 7 فروری کو ہونے والی سینڈیکیٹ میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سٹیڈی سنٹرز بارے سفارشات منظور کرلی گئیں، جس کے مطابق تین جگہ سٹڈی سنٹر بنائے جائیں گے، ان سنٹرز کےلئے بجٹ بھی تشکیل دے دیا گیا، جس کے مطابق ایل ایل بی (5 سالہ)، سیشنز، 2016-21، 2019-24 اور 2020-25 کے طلباء کے لیے درج ذیل تین لاء اسٹڈی سینٹرز قائم کیے گئے جو اپنے کالجوں کے الحاق ختم ہونے سے متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان بار کونسل نے نو یونیورسٹیوں میں ایل ایل بی کے داخلوں پر پابندی لگادی

مین کیمپس زکریا یونیورسٹی، ملتان میں ہوگا جبکہ دوسرا وہاڑی میں بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کا سب کیمپس، تیسری زکریا یونیورسٹی کا سب کیمپس ڈیرہ غازی خان کی بجائے لودھراں میں میں بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ایل ایل بی کیس: پنجاب بار کونسل کے زکریا یونیورسٹی انتظامیہ پر سنگین الزامات ،توہین عدالت کی دھمکی

ان سنٹرز کے لئے پارٹ ٹائم ٹیچنگ کرنے والوں کےلئے 28 لاکھ 50 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جو اساتذہ کو یونیورسٹی قانون کے مطابق ادا کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ایل ایل بی تین سالہ پروگرام؛ مکہ مدینہ میں خصوصی دعائیں، ویڈیو وائرل

پروجیکٹ ڈائریکٹر کے لئے دو لاکھ 40 ہزار روپے رکھے گئے ہیں ان کو ماہانہ 20 ہزار روپے ادا کئے جائیں گے، کوآرڈینیٹر کے لئے دو لاکھ 43 ہزار روپے رکھے گئے ہیں جبکہ ان کو ماہانہ 12 ہزار روپے ادا کئے جائیں گے۔

نان ٹیچنگ/سپورٹنگ سٹاف کے لئے ایک لاکھ 50 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جو یونیورسٹی قانون کے مطابق ادا کئے جائیں گے، اسٹیشنری چارجز کے لئے 12 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، فی سنٹر 4 لاکھ روپے مختص کئے گئے ،جبکہ آمدنی میں سے گیلانی لا کالج کے ڈویلپمنٹ کے لئے 15 فیصد مختص کیاگیا ہے۔

ہر سنٹر میں ایک کلرک، ایک نائب قاصد، ایک سوئپر رکھنے کی اجازت ہوگی، طالب علموں کےلئے فیس سٹرکچر اس طرح سے ہوگا، پہلے سال میں ایک لاکھ روپے ، دوسرے سال میں ایک لاکھ 10ہزار روپے ، تیسرے سال میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے جبکہ چوتھے سال میں ایک لاکھ 35 ہزار روپے جبکہ 5ویں اور آخری سال میں ایک لاکھ روپے 50 ہزار روپے فیس ادا کرنی ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button