Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سب ڈوثرن میپکو کی مانیٹرنگ شروع، نادھندگان وصارفین کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا

ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمود کی ہدایت پرملتان سرکل کی ٹیموں نے مستقل نادہندگان اور زرعی ٹیوب ویل صارفین سے واجبات /بقایاجات کی وصولیاں، ٹو فیز پر چلنے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی تبدیلی اور صارفین کی شکایات کے اندراج و ازالے کی مانیٹرنگ کے لئے سب ڈویژنوں کی کارکردگی کی چیکنگ شروع کردی ہے۔

ایڈیشنل ایکسین کسٹمرسروسز سنٹر ملتان سرکل تاج محمود قمر نے گزشتہ روز ممتاز آباد، غلہ منڈی، قصبہ مڑل اور مخدوم رشید سب ڈویژنوں کا دورہ کیا ، جبکہ ایس ڈی او شیخ محمد کامران نے کینٹ، انڈسٹریل اسٹیٹ، حسن پروانہ اور نواں شہر سب ڈویژنوں میں صارفین کی درج ہونے والی شکایات اور ازالہ کی مانیٹرنگ کے لئے شکایات رجسٹرز چیک کئے۔

انہوں نے تمام ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ ٹو فیز پر چلنے والے ٹرانسفارمرز مرمت کے لئے فوری طورپر ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپس بھجوائے جائیں ، اور ریکوری ٹیموں کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر چیک کی جائے۔

مستقل نادہندگان سے بقایاجات وصول کرنے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں۔

رننگ ڈیفالٹرز کے کنکشنز بغیر کسی رعایت کے منقطع کئے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button