Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب کے اضلاع میں ”صبح نو“ پروگرام شروع ہوگیا

ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کے اضلاع میں ”صبح نو“پروگرام شروع ہوگیا۔

اس پروگرام کے تحت مزدور بچوں کو صبح 07:30 تا 10بجے مفت تعلیم دی جارہی ہے، اور انہیں یونیفارم‘ شوز‘ کتابیں‘جرابیں‘ قلم‘ کاپیاں تک مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن سیکنڈری کے مطابق یہ انقلابی تعلیمی منصوبہ ہے‘ سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کی کاوشوں سے پایہ تکمیل کو پہنچا ہے‘ محکمہ تعلیم کی کوشش ہے کہ ان بچوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دلوایاجائے، مزدوربچوں کو سکولوں میں پروٹوکول مل رہا ہے‘محبت‘پیارسے دوستانہ ماحول میں تعلیم دی جارہی ہے۔

فنی تعلیم دینے کابھی منصوبہ ہے۔ملتان میں ابتدائی مرحلے میں گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول کا انتخاب کیا گیا ہے ، جہاں مزدور بچوں کی کلاسز شروع ہوئی ہیں، بعد میں ”صبح نو“ پروگرام کا دائرہ دیگر سکولوں تک بڑھایاجائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button