Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں ناقص فرنیچر کی فراہمی کا انکشاف

ملتان میں گورنمنٹ ہائی و ہائر سیکنڈری سکولوں میں ناقص فرنیچر کی فراہمی کاانکشاف ہوا ہے۔

کنٹریکٹر کی طرف سے 50سے زائد سکولز کوغیر معیاری الماریاں فراہم کی گئی ہیں، جن میں سوراخ ہیں ۔

اس صورتحال میں مختلف سکولز سربراہان نے مذکورہ الماریاں ناقص قراردے کر لینے سے انکار کردیا ہے کہ نمونے کے طور پر جو الماریاں دکھائی گئی تھیں یہ وہ الماریاں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق سی ای او ایجوکیشن ریاض خان کے دور میں متعدد سکولز کے لئے پینٹ کے ڈبے جو فراہم کئے گئے تھے‘ ان کی قیمت ڈبوں پر800 روپے درج تھی، جبکہ ان کی قیمت1700روپے فی ڈبہ وصول کی جارہی تھی۔

اس طرح سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا جھٹکا لگایا جارہا تھا، کئی سکولوں نے مذکورہ پینٹ کے ڈبے استعمال بھی کرلئے، مگر نئے آنے والے سی ای او شمشیر احمد خان نے اس کا نوٹس لیا اور تحقیقاتی کمیٹی بنائی جس نے بدعنوانی کی نشاندہی کی اور کنٹریکٹر کو پینٹ کے ڈبوں کی اضافی ادائیگیاں روک دی گئیں۔

تعلیمی حلقوں نے سی ای او شمشیر احمد خان سے مطالبہ کیاہے کہ صورتحال کا نوٹس لیں اور ناقص الماریاں فراہم کرنے والے کنٹریکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، اور ملی بھگت میں ملوث افسروں واہلکاروں کا بھی محاسبہ کیاجائے۔

اس بارے میں رابطہ کرنےپر محکمہ تعلیم کے حکام نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

کسی بھی قسم کی بے ضابطگی سامنے آنے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں