سوئی نادرن پائپ لائن کا گھر گھر ایل پی جی سلنڈر پہنچانے کا اعلان

حکومت نے واضح کردیا ہے کہ رواں برس سردیوں میں گیس کی سپلائی ممکن نہیں ہوسکے گی ، جس کے بعد سوئی نادرن گیس پائپ لائن نے ایل پی جی سلنڈر گھر گھر پہنچانے کافیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق ایس این جی پی ایل کے دائرہ کار میں شامل دیگر شہروں سمیت ملتان میں سوئی گیس کے دفتر سے 10 کلومیٹر کی حدود میں آنے والے علاقوں میں سوئی گیس کا عملہ بغیر ڈیلوری چارجزسلنڈرز گھر گھر پہنچائے گا۔
ملتان میں جن علاقوں میں سلنڈر پہنچائے جائیں گے ان میں پیپلز کالونی ، مومن آباد، رشیدا ٓباد، نیو ملتان، قیصرآباد، فیض ٹاون ، واپڈاٹاون ،فرح ٹاون ، پاک عرب شاہ رکن عالم ، گلشن ٹاون ، فاطمہ جناح ٹاون ، جوہر ٹاون ، بستی شورکورٹ، میتلہ ٹاون ،الطاف کالونی ، گلگشت ، شاداب کالونی ، گرین ٹاون ، بی زیڈ یو، ڈی ایچ اے ملتان شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں دیگر علاقوں میں بھی یہ سروس شروع کی جائے گی، تاہم اس میں ڈیلیوری چارجز شامل کئے جائیں گے ۔