Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سلطانز پی ایس ایل ایکس کا سفر کامیابی سے مکمل کرنے کے خواہشمند

ملتان سلطانز ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں پلے آف میں پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے، تاہم اس کی کوشش ہے کہ وہ اپنے مداحوں کے سامنے ہوم گراؤنڈ پر اپنے آخری دو میچز جیت کر اس پی ایس ایل کا اختتام کرے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ لا سکے، ملتان سلطانز آ ج پیر کے روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کا سامنا کرے گی جبکہ 11 مئی کو ہوم گراؤنڈ پر اس کا آخری میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہوگا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسوقت گیارہ پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ پشاور زلمی سات میں سے تین میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ اسوقت ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے پچھلے چار فائنلز کھیلے تھے، جن میں سے 2021 میں اس نے پی ایس ایل جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا لیکن اس سیزن میں وہ ابتک کھیلے گئے آٹھ میں سے صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوسکی ہے، یہ کامیابی اس نے 22 اپریل کو ملتان میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف 33 رنز سے حاصل کی تھی۔

ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر اسامہ میر کا کہنا ہے کہ اس پی ایس ایل میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی جس کا افسوس ہےش لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اپنے آخری دونوں میچز جیت کر اپنے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ لا سکیں۔

اسامہ میر نے گزشتہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 24 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ٹورنامنٹ کے بہترین بولر قرار پائے تھے، تاہم اس بار وہ سات میچوں میں 4 وکٹیں حاصل کر پائے ہیں۔

اسامہ میر کا کہنا ہے کہ اس سیزن کی کارکردگی پر بہت زیادہ مایوسی ہے کیونکہ ہم پچھلے چار سال سے فائنل کھیل رہے تھے، جن میں ایک ہم جیتے بھی تھے۔ہم جس طرح کی کرکٹ چاہتے تھے وہ ہم نہیں کھیل پائے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اس پی ایس ایل کے آخری دو میچز جیت کر اچھے نوٹ پر ایونٹ کو ختم کریں۔

اسامہ میر نے کہا کہ انسان ہار کر سیکھتا ہے۔ ہم نے اس سیزن میں جو غلطیاں کی ہیں ان سے ہم نے سیکھا بھی ہے کہ کہاں کہاں ہمیں بہتری کی ضرورت ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ اگلے سیزن میں بہتر اپروچ کے ساتھ آئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button