Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں سمر کیمپ والدین کی اجازت سے مشروط کردیا گیا

صوبائی وزیر تعلیم نے سمر کیمپ کی اجازت دے دی، نوٹیفکیشن میں واضح کردیا گیا ہے کہ یہ سمر کیمپ والدین کی اجازت سے مشروط ہوگا، کسی کو فورس نہیں کیا جائے گا۔

س کےلئے نئے ایس او پیز بھی جاری کردئیے گئے ہیں، جس کے مطابق سمر کیمپ دو رانیہ صبح سات بجے سے 10 بجے تک ہوگا، اسکول انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تمام سرگرمیاں/ کلاسیں کلاس رومز/ انڈور میں منعقد کی جائیں، بنیادی ضروری سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا،جیسے صفائی، صاف اور ٹھنڈا پینے کا پانی، پنکھے، بیٹھنے کا انتظام، لوڈ شیڈنگ کی صورت میں بجلی کا بیک اپ شامل ہیں۔

اسکول انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ سمر کیمپ کے شرکاء صحت مند اور تازہ کھانے کی اشیاء لے کر آئیں، سکول انتظامیہ ضروری سامان کے ساتھ فرسٹ ایڈ باکس کی دستیابی کو یقینی بنائے۔

سمر کیمپ کے تمام شرکاء کو یونیفارم سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ تاہم، اسکول انتظامیہ طلباء کو دھوپ سے بچانے کے لیے ہلکے رنگ، ڈھیلے ڈھالے کپڑے اور ٹوپی/ ٹوپیاں پہننے کو یقینی بنائے ہاکی، فٹ بال، والی بال، یا کسی دوسرے کھیل کے لیے کوچنگ کیمپ لگائے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button