Breaking NewsEducationتازہ ترین
موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہوں گی

شدید گرمی کے باعث اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہوں گی۔
بتایا گیا ہے یکم جون سے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، حکام کا کہنا ہے کہ اگر موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تو چھٹیوں کے موجودہ شیڈول پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے اور ممکنہ طور پر تعطیلات ایک ہفتہ قبل یعنی مئی کے آخری ہفتے میں ہی دے دی جائیں گی۔
یہ فیصلہ والدین، طلبہ اور اساتذہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ شدید گرمی کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔