Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان، اوقات کار بھی کم کردئیے گئے

ملتان سمیت پنجاب بھر کے اضلاع اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس پر پنجاب حکومت نے بڑھتی گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر اسکولز میں 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ کرلیا، 28 مئی تک اسکولز کے اوقات بھی محدود کر دئیے گئے۔
فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولز پر ہوگا، پنجاب بھر کے اسکولز کے اوقات کار بھی تبدیل کردئیے گئے۔ اسکولز کے اوقات کار 7:30 بجے سے 11:30 تک ہوں گے۔ 28 مئی سے قبل تمام اسکولز محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کریں گے۔