Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اور چھٹیاں ہوگئیں

محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے خصوصی تعلیمی اداروں کو موسم گرما کی چھٹیاں دے دیں۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے تمام خصوصی تعلیمی اداروں کو چھٹیاں دے دی ۔

یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات دی گئی ہیں۔اس سلسلے میں سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام خصوصی تعلیمی ادارے یکم اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا،جس کے مطابق یکم جون سے 31 جولائی تک سکول بند رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button