Breaking NewsEducationتازہ ترین
موسم میں شدت، تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں جلد ہونے کا امکان

حکومتِ پنجاب کی طرف سے سکولوں اور کالجوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا تاہم گرمی کی شدید لہر کے سبب گرمیوں کی چھٹیاں 22 مئی سے ہونے کا امکان ہے۔
پنجاب کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ادارہ نے الرٹ جاری کیا ہے جس میں عوام کو گرمی کی شدید لہر سے بچنے کے لئے دھوپ میں کم سے کم رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔
اس الرٹ میں ہسپتالوں کو غیر معمولی صورتحال کے لئے تیار رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، ہیٹ ویوو کے دوران کم سن بچوں کو شدید گرمی ، ہیٹ سٹروک اور سن سٹروک سے بچانے کے لئے گرمیوں کی چھٹیاں معمول کے وقت سے ایک ہفتہ پہلے یعنی 22 مئی کو کرسکتی ہے ۔