Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ، طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔

تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات اور نئے تعلیمی سیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن کردیا گیا ہے ، جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسکولوں کو مئی میں امتحان اور یکم اگست سے تعلیمی سیشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی، اور کلاس 1-8 کے امتحانات مئی کے مہینے میں شروع ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button