Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات شروع، کالجز بھی بند ، یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی

صوبہ بھر کے سکولوں میں آج سے گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا، اب تعلیمی ادارے 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔
گزشتہ روز سکولوں میں تدریس کا آخری روز تھا، آخری روز بچوں نے گلے مل کرایک دوسرےکو الوداع کیا، طلبا کا کہنا تھا کہ تعطیلات کی بہت خوشی ہے، چھٹیوں کا کام ہم جلد مکمل کرکے سیروتفریح اور رشتے داروں کے گھر جائیں گے۔
اساتذہ کے مطابق گرمی کی شدت کے باعث حکومت کا جلد چھٹیوں کا اعلان خوش آئند ہے۔
د وسری طرف کالجز میں بھی موسم گرما کی تعطیلات ہوگئیں، تاہم انٹر کے داخلے اور ایم ڈی کیٹ کی تیاری کےلئے کالجز کے ایڈمن آفیس کھلے رہیں گے۔
علاوہ ازیں یونیورسٹیوں میں موسم گرما کی تعطیلات فائنل سمسٹر کے بعد ہوں گی، اس وقت یونیورسٹیوں سمسٹر چل رہےہیں، امکان ہے 15 جون تک سمسٹر کے اختتام کے بعد اگست 30 تک موسم گرما کی تعطیلات کی جائیں گی۔