Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہیٹ ویو۔ ۔ ۔ سکولوں میں چھٹیاں کردی گئیں

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 25 مئی سے 31 مئی تک چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

سکول ایجوکیشن کے مطابق گرمی کو دیکھتے ہوئے 7 روز کی مزید چھٹیاں دی گئی ہیں، ان 7 روز کی چھٹیوں کے دوران پرائیوٹ سکولز پہلے سے جاری امتحان لے سکیں گے، امتحانات والے نجی سکولز کھلے رکھنے کی مشروط اجازت ہوگی۔

اس سلسلے میں وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر والدین چھٹیوں متعلق سے رائے بھی مانگ، تقریباً 7000 سے زائد افراد نے وزیر تعلیم کی پوسٹ پر رائے کا اظہار کیا، 96 فیصد والدین نے فوری چھٹیاں دینے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہونا ہیں جس کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کردیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button