Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈسٹرکٹ ون ڈے ٹورنامنٹ؛ سپر سٹار جمخانہ نے قاسم باغ ینگسٹر کو ہرا دیا

ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ملتان ڈسٹرکٹ ون ڈے کرکٹ چیمپین شپ ناک آوٹ 2024 کے سلسلہ میں کھیلے گئے میچ میں قاسم باغ ینگسٹر نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹ کے نقصان پر 194رنز بنائے، قاسم گل69، حبیب الرحمن 56 رنز بنائے۔
عبدالغنی نے تین، کاشف اعزاز شفیع عبداللٰلہ بھٹی اور عبداللٰلہ خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بعد میں کھیلتے ہوے سپر سٹار جمخانہ نے مطلوبہ ہدف باآسانی تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔عنصر78 عبداللٰلہ قیصر 58 اور علی حسنین نے 25 ناٹ آؤٹ سکور بنایا، عمران جوئیہ نے دو جبکہ عرفان خان نے ایک وکٹ حاصل کی، عنصر مین آف دی میچ قرار پائے۔

محمد آصف محمد عرفان ایمپائرز اور جنید اقبال سکورر تھے، آج خان سپورٹس اور ہما میموریل کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button