Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سپیرئیر کالج انتظامیہ کا ایونٹ مینجمنٹ میں شامل اساتذہ کے خلاف کارروائی کافیصلہ

ایک روز قبل نجی کالج سپیرئر کالج کی طالبات کی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، جس پر ضلعی انتظامیہ نے بھی ایکشن لیا تھا۔

جبکہ کالج کی اعلیٰ سطحی انتظامیہ نے واقعہ کا فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے ایونٹ منعقد کرانے افراد کے خلاف سخت کارروائی کافیصلہ کیا ہے۔

ایک اعلیٰ سطحی افسر کا کہنا ہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ ہے، جس صرف خواتین کا ایونٹ تھا اس میں مردوں کو اجازت نہیں تھی جو کچھ ہوا وہ سکرپٹ سے ہٹ کر ہوا جس پرایونٹ کرانے والی اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

جبکہ ریجنل ڈائریکٹر کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی شدید دباؤ کا سامنا ہے ، جس پر ذمے داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے گی۔

ایونٹ میں ایسے واقعات کالج کی روایت کا حصہ نہیں ہیں، اس لئے ایڈمنسٹریشن نے سخت اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button