Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس : سپریم کورٹ کا مداخلت کرنے سے انکار، بار کونسل اور ایف آئی اے ختم شد

زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس کی سماعت کے دوران ڈرامائی موڑ، سپریم کورٹ نے مزید مداخلت سے انکار کردیا، سابق بینچ کے فیصلوں کی بھی توثیق سے انکار، ایف آئی اے کا کردار ختم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے چھ ہزار سے طلباء کی نظریں سپریم کورٹ پر لگ گئیں

زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی کیس کی سماعت گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں  زکریا یونیورسٹی اور بار کونسل سمیت تمام فریق پیش ہوئے، یونیورسٹی کے وکلاء نے طلبا کی مشکلات کا بتایا کہ 5 سال سے امتحان تعطل کا شکار ہے، جس پرسپریم کورٹ نے قرار دیتے ہوئے اپنے سابق بینچ کے احکامات کی بھی توثیق کرنے انکار کردیا، ایف آئی اے کے کردار کو ختم کرتے ہوئے مزید کوئی انکوائری کرانے سے روک دیا اور کہا کہ اب ایف آئی اے کا اس کیس میں کوئی کردار نہیں رہا، عدالت نے بار کونسل کے وکلا کو کہنا کہ امتحانات کاانعقاد یونیورسٹی کی ذمے داری ہے اور اس کا معیار جانچنا ایچ ای سی کا کام ہے، یہ کام عدالت یا بار کونسل کا نہیں کہ امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ کرے، 5 سال ہوگئے بچوں کے امتحانات نہیں لئے گئے ان کا مستقبل خراب کردیا گیا، عدالت کے پاس اور بھی بہت سے کام ہیں، تاہم عدالت نے کہا کہ اس کیس کے بڑے سٹیک ہولڈرز زکریا یونیورسٹی ، پاکستان بار کونسل اور ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن ہیں، اس لئے یہ فریق بیٹھ کر معاملے کو دیکھیں اور ایک متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ایل ایل بی تین سالہ پروگرام؛ مکہ مدینہ میں خصوصی دعائیں، ویڈیو وائرل

عدالت عظمیٰ نے ہدایت کی کہ تمام سٹیک ہولڈرز سوموار کو اکٹھے ہوں تمام معاملات کو طے کریں اور منگل کو حتمی مختصر رپورٹ پیش کریں، جس میں ایف آئی اے سمیت تمام نکات شامل ہوں کیس کو منگل تک ملتوی کیا جاتا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button