سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، وائس چانسلر جامعہ زکریا سے بد تمیزی کرنے والے طلباء کے خلاف کارروائی کا حکم

سپریم کورٹ کا زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے بدتمیزی کرنےو الے طلباء کے خلاف نوٹس ، سخت کارروائی کا امکان۔
یہ بھی پڑھیں۔
جامعہ زکریا : ایل ایل بی کے طلباء کے لئے بری خبر، عدالت عظمیٰ کے حکم پر امتحان ملتوی، کالجز کا الحاق ختم
جمعہ کو سپریم کورٹ میں ایل ایل بی کیس کے بعد طلبا نے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو روکنے کی کوشش کی، اور ان کا کوٹ کھینچا اور بدتمیزی کی ۔
تاہم پولیس اہلکاروں نے ان کو بچاکر گاڑی میں بیٹھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس: کنٹرولر اور رجسٹرار آمنے سامنے
بعد ازاں سپریم کورٹ کی سیکورٹی حکام کی میٹنگ میں اس واقعہ کا بتایاگیا تو حکام کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیاگیا، اور ان طلباء کے خلاف فوری پرچہ درج کرانے کے احکامات کے ساتھ سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی اور اس کی اطلاع وائس چانسلر کو بھی دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں۔
جامعہ زکریا : نیب نے ایل ایل بی کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر نے سپریم کورٹ حکام کو طلباء کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا کہا ہے ، ان کا موقف تھا کہ طلباء اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہیں، اس لئے میں معاف کرتا ہوں، حکام بھی درگزر کریں ۔